مندرجات کا رخ کریں

محمد یحیی کاندھلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ مشہور علمائے دین بانی تبلیغی جماعت محمد الیاس کاندھلوی کے بڑے بھائی، تبلیغی جماعت کے امیر محمد یوسف کاندھلوی کے چچا اور محمد زکریا کاندھلوی کے والد گرمی ہیں۔

ولادت

[ترمیم]

آپ محرم 1288ھ بمطابق 23 مارچ 1871ء یوم شنبہ کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

[ترمیم]

آپ نے 7 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا۔

ابتدائی تعلیم

[ترمیم]

آپ نے والد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

دورہ حدیث

[ترمیم]

دورہ حدیث مشہور عالم دین مولانا خلیل احمد سہارنپوری کی درخواست پر مولانا رشید احمد گنگوہی نے پڑھایا۔

تدریس

[ترمیم]

1328ھ بمطابق 1910ء کو مشہور دینی درس گاہ مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور میں تدریس پر مامور اور 5-6 سال تک اعلیٰ تدریسی خدمات انجام دیں۔ یہیں پر آپ کے بیٹے محمد زکریا کاندھلوی نے آُ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

بیعت و اجازت

[ترمیم]

خلیل احمد سہارنپوری نے آپ کو خلافت سے نوازا۔

تصانیف

[ترمیم]

آپ رشید احمد گنگوہی کی تقاریر کو دوران درس ضبط تحریر لاتے تھے۔ ترمذی شریف کی شرح "الکوکب الدری" اور بخاری شریف کی شرح ذاتی پرانی تصاویر سے لامع الدراری آپ ہی کی ضبط کردہ ہیں۔

وفات

[ترمیم]

10 ذی قعدہ 1334ھ بمطابق 7 ستمبر 1916ء کو آپ رحلت فرما گئے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔